منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے: عاصم افتخار
جے آئی ٹی کو نئی ہدایات
عدالت نے مونس الہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کی تقرریوں میں سیاسی مداخلت کا کیس،بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب
ریڈ نوٹسز کی تعمیل
حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسز کی تعمیل کے لیے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے۔ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اندھیروں سے آگے، بصارت سے محروم طلبہ کے لیے تعلیم میں انقلاب کی کہانی
پرویز الہی کی سرگرمیاں
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔
مقدمے کی آئندہ سماعت
عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔








