شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا
شہزاد رائے کی عمر کا راز
لاہور (ویب ڈیسک) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنی عمر سے متعلق کھل کر گفتگو کی جس سے ان کی عمر بھی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک ورلڈ لبرٹی فنانشل کی خصوصی تقریب میں شرکت
گٹار کا سفر اور خاندانی پس منظر
تفصیلات کے مطابق شہزاد رائے نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی بار محض 13 برس کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا تھا اور انہیں ان کی والدہ نے گٹار خرید کر دیا تھا۔ ان کے مطابق ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد کو موسیقی سے دلچسپی تھی، جب کہ ان کے والدین کو میوزک سے خصوصی لگاؤ تھا، جس وجہ سے انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: کس کو کیا تحفہ ملا؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔
تعلیمی اداروں میں تشدد کے خلاف مہم
شہزاد رائے نے اسی شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گٹار بجانے کی وجہ سے اسکول میں بہت مار پڑتی تھی، اسی وجہ سے ہی وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مارنے کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی مار کو دیکھتے ہوئے ہی انہوں نے خصوصی طور پر سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مارنے کے خلاف مہم چلائی اور انہیں کامیابی بھی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد، سہیل آفریدی کے قافلے کو بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا
پہلا سیاسی میوزک ایلبم
گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار 2009 میں سیاسی پس منظر پر میوزک ایلبم ریلیز کیا، جسے کافی پسند کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے سیاسی اور سماجی مسائل پر بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اسماء عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
امریکا میں کنسرٹ کا تجربہ
اسی پروگرام میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں 1998 میں پہلی بار جنید جمشید، سجاد علی اور علی حیدر سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکا میں کنسرٹ میں پرفارمنس کا موقع ملا اور اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بیان: بشریٰ بی بی کیخلاف کن شہروں میں اور کتنے مقدمات درج کر لیے گئے؟ جانیے
سوشل میڈیا پر عمر کی وائرل ویڈیو
شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں: رانا ثناء اللہ
جنید جمشید کے ساتھ پرفارمنس
گلوکار کا کہنا تھا کہ اس وقت جب وہ جنید جمشید سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکا جا رہے تھے تو وہ سب سے کم عمر تھے، اس لیے ہر کوئی ان سے مذاق بھی کرتا رہتا تھا اور انہیں سینیئر گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرکے بہت مزہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
عمر کا حساب
شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے سے 2024 میں ان کی عمر محض 45 سال ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست
عمر کے طعنے اور مذاق
شہزاد رائے کو ہمیشہ عمر کے طعنے دیے جاتے ہیں اور ان سے متعلق مذاق کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں دیکھنے والوں کے بچے بھی بوڑھے ہوگئے لیکن گلوکار ایسے ہی ہیں۔
عمر نہ بڑھنے کے بارے میں مذاق
ماضی میں ہمیشہ جوان رہنے کے طعنے ملنے پر شہزاد رائے مذاق میں کہ چکے ہیں کہ انہوں نے عمر نہ بڑھنے سے متعلق سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔








