بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

روہت شرما اور اہلیہ کی خوشخبری
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف ترین فیشن ڈیزائنر کے خلاف افسوسناک الزام کے تحت مقدمہ درج
شادی کی تفصیلات
روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 15 دسمبر 2015 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی یہ دوسری اولاد ہے، اس سے قبل ان کے ہاں ایک 6 سالہ بیٹی سمیرا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری کا شکار ہو گئے؟ ایک تشویشناک خبر
سوشل میڈیا پر خبر کی تصدیق
گزشتہ روز متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد بھارتی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت کے دوسرے بچے کی پیدائش کی صحیح تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی، مگر جلد ہی جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دولہے نے شادی کے پیسوں سے گاؤں والوں کیلیے سڑک تعمیر کروا دی
کپتانی پر سوالات
واضح رہے کہ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ پرتھ کا سفر نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے شائقین کے ذہنوں میں روہت کی کپتانی کو لے کر کئی سوالات اٹھ رہے تھے۔
ٹیسٹ میچ کی تاریخ
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔