دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
آسٹریلیا کا بیٹنگ کا فیصلہ
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون صحافی نے گھر میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراً اپنے اصل والدین کو ڈھونڈنے نکل پڑی، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ خوشی سے نہال ہوگئی
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر 25 افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
پاکستانی ٹیم میں تبدیلی
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال ایک درمیانے درجے کا شہر ہے، ریلوے میں اس اسٹیشن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لاہور سے کراچی ریلوے لائن کا پہلا حصہ خانیوال میں ہی ختم ہوتا ہے۔
کپتان اور پلئنگ الیون
کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں۔ سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف بھی پلئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ
یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔








