بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا
بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار پر عمران خان کا بیان
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ کرنے سے متعلق خبروں کے بعد عمران خان کا بیان سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
عمران خان کے وکیل کا وضاحت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، وہ سیاست میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شوبھدیپ: ’جس چہرے کو نم آنکھوں کے ساتھ رب کے سپرد کیا، آج دوبارہ اس کا دیدار کر رہے ہیں‘
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنماوں تک پہنچانا تھا۔ انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے، وہ جیل میں ہیں، وہاں بھی انھیں کٹ آف کردیا گیا ہے۔ ان کی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے۔ جب اس طرح کے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعہ، احمد نورانی کی فواد چوہدری پر تنقید، صارف نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
نیب کے بیان پر وکیل کا ردعمل
فیصل چوہدری نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں۔ ان کو جھوٹے مقدمے میں ٹرائل کیا گیا، شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا۔ بانی کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسز کس شدت سے چلائے جا رہے ہیں۔
عدلیہ اور جمہوریت کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے۔ بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلیں۔ کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں۔ پی ٹی آئی کو قاضی فائز اور سکندر سلطان نے منصوبہ بندی کرکے ہرا دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔








