قلات میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون

حملے کی تفصیلات

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ فورسز کی بھاری نفری فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سکیورٹی اہل کار شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالت

پچھلے واقعات

یاد رہے کہ رواں ماہ (9 نومبر کو) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 26 افراد شہید اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا

حکام کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدا ہمارے فخر ہیں۔ لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔

مقامی رہنماؤں کا ردعمل

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

اُدھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں اہل کاروں کے شہید ہونے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فورسز کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...