سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ میں بہو کا لرزہ خیز قتل

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈسبلٹیز کا تیسرا اجلاس

ملزمان کی گرفتاری

سیالکوٹ کے علاقے موترہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ چند دن قبل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زارا نامی خاتون اپنے سسرال سے لاپتہ ہو گئی ہے۔ ڈی ایس پی ڈسکہ اور ایس ایچ او موترہ کی قیادت میں پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور خاتون کی لاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے، جو ملزمان نے ایک نالے میں پھینک دیئے تھے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان، جن میں ساس، نند اور نند کا بیٹا شامل ہیں، نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کی مدد سے خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام

معاشرتی رویوں کی تبدیلی کی ضرورت

اس افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی اور چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو نہ صرف قانون کی سخت گرفت میں لانے کی ضرورت ہے بلکہ ہمیں معاشرتی رویوں کو بھی تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔

عدم برداشت اور تشدد کے رجحانات

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ کے اس افسوسناک واقعے نے ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور تشدد کے رجحان کو بے نقاب کر دیا ہے۔ زارا کے ساتھ ہونے والا ظلم صرف ایک جرم نہیں بلکہ ہماری سماجی بے حسی اور جذباتی ادم برداشت کو ظاہر کرتا ہے، جہاں معمولی تنازعات بھی جان لینے جیسے سنگین اقدامات تک جا پہنچتے ہیں۔ خاص طور پر یہ امر افسوسناک ہے کہ یہ واقعہ مردانہ تشدد کے بجائے خواتین کے ہاتھوں ہوا، جو کہ معاشرتی بگاڑ اور روایتی خاندانی نظام میں محبت، صبر اور افہام و تفہیم کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔ یہ المیہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم اپنے رویوں کا جائزہ لیں اور اپنی اگلی نسل کو عدم برداشت کی جگہ برداشت اور انسانیت کا درس دیں۔

قانون کی بالادستی

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی کیونکہ قانون کی بالادستی سے ہی جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...