صحت کے شعبے میں ترقی کیلیے پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں :وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان
پنجاب کے وزیر خزانہ کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پاکستان ڈرماٹالوجسٹ ایسوسی ایشن کی 43ویں سالانہ کانفرنس 2024 اور فارماہیلتھ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی سلور جوبلی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان فارما ہیلتھ کو 25 سالہ کامیاب سفر مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور صحت کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
صحت کے شعبے کی اہمیت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت کا شعبہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ پنجاب حکومت صحت عامہ کی بہتری کے لیے ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے جو صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہیں۔ فارماہیلتھ جیسے ادارے ملک میں معیاری جلدی مصنوعات کی فراہمی اور صحت کے میدان میں تحقیق و ترقی کے ذریعے قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
جدت و ترقی کی ضرورت
انہوں نے فارماہیلتھ کی جانب سے جلدی بیماریوں کے علاج میں جدت لانے اور جلدی بیماریوں سے متعلق آگاہی اور علاج کو عام کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فارماہیلتھ کی کامیابیاں نہ صرف صحت کے شعبے کے لیے بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی سود مند ثابت ہو رہی ہیں۔ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں تحقیق، جدید اختراعات اور ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پرہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن تک کچھ نہیں کرسکتے، ایاز صادق
نئی اختراعات کی راہ ہموار کرنا
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیڈکان جیسے فورم صحت کے شعبے میں نئی اختراعات اور کامیاب شراکت داریوں کے لیے راہ ہموار کریں گے۔ تقریب میں معروف ماہرینِ جلد، محققین اور طبی شعبے کے پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان میں جلدی امراض کے علاج میں ہونے والی پیش رفت اور صحت عامہ میں بہتری کے لیے فارماہیلتھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اعزازات کی تقسیم
تقریب کے اختتام پر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے فارماہیلتھ پاکستان کے سی ای او خواجہ شہزاد اکرم اور ان کی ٹیم میں بہترین کارکردگی پر اعزازات تقسیم کیے اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔