گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار افراد کی پر تعیش دعوت

بھکاریوں کی دادی کی چالیسویں میں دعوت
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد افراد کے کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 13روپے فی کلو سستی
متوفی خاتون کی برادری کی شرکت
جیو نیوز کے مطابق متوفی خاتون کے پوتے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے۔ 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے بھی بنائے گئے تھے۔
سماجی میڈیا پر رپورٹیں
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکاریوں نے چہلم پر تقریباً سوا کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے کے علاوہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا۔