میٹرو بس سے اترتے ہوئے ٹائر کے نیچے آکر بچہ جاں بحق

بچے کی موت کا واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹرو بس سے اترتے ہوئے ٹائر کے نیچے آکر بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ وارث خان پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں، اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مقدمے کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ریحان نتھیا گلی کا رہائشی، والدہ کے ساتھ راولپنڈی نانی کے گھر آیا ہوا تھا، لیاقت باغ پر میٹرو بس سے اترتے ہوئے بچہ گیٹ کے ساتھ گیپ میں پھنس گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اسٹیشن: ایک المناک تاریخ اور تقسیم ہند کے فسادات
حادثے کی وجوہات
ڈرائیور نے اسٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی۔ بچہ میٹرو بس ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا، بچے کے پھنسنے پر شور شرابا کیا لیکن کسی نے نہیں سنی اور ڈرائیور نے بس چلا دی۔
غفلت کی نشاندہی
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچے کی موت بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔