ناقابل تردید شواہد فراہم کردیئے، 9 مئی واقعات کے کیسز کا جلد فیصلہ سنایا جائے، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
آنے والے الزامات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے 9 مئی واقعات کے ناقابل تردید ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا پر جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو قوم سے فوری معافی مانگنے یا خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے
نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا انکشاف
وزیر اطلاعات نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کردیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ فوٹیج ہیں جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں لائے گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پچ کو لیونگ روم کی قالین جیسا قرار دیتے ہوئے، سابق انگلش کرکٹر کی تنقید
عمران خان کے الزامات
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان بارہاں دہراتے رہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ان کے لوگ ملوث نہیں ہیں، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کے ثبوت دکھائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ
ثبوت کی موجودگی
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان جس پارسائی کا دعویٰ کر رہے ہیں اس کے برخلاف آج یہ فوٹیج قوم کے سامنے لا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بتائیں کیا یاسمین راشد، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، مراد سعید ان کی جماعت کے اراکین نہیں ہیں؟ جنہیں فوٹیج میں خود توڑ پھوڑ اور احکامات جاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ علی کی “کلرز آف پاکستان” پینٹنگ نمائش جدہ کے ادھم آرٹ گیلری میں
مراد سعید کا پیغام
انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے باقاعدہ ایک ویڈیو پیغام میں سب لوگوں کو اپنے اپنے اہداف پر پہنچنے کی ہدایت کی، تمام ثبوت سامنے ہیں، ویڈیوز اور آڈیوز سامنے ہیں، ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔ شہریار آفریدی کو سنا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ جی ایچ کیو جائیں گے، یاسمین راشد گاڑی کی چھت پر کھڑی ہو کر کہہ رہی ہیں پورے جھتے کو لے کر کور کمانڈر ہاؤس جا رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع
سیاسی بیانیہ اور توڑ پھوڑ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی ہدایات پر فوجی اور دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے اور شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی، یہ سب کچھ پی ٹی آئی نے سیاسی بیانیہ مضبوط بنانے کے لیے کیا۔
پولیس کی کارروائی
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ 9 مئی کے واقعات ہونے سے روکا کیوں نہیں گیا؟ تو ان فوٹیجز میں نا قابل تردید ثبوت پیش کر رہے ہیں، پولیس نے پرامن طور پر تمام فسادیوں کو روکنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں لیکن پولیس نے ان کا یہ منصوبہ بھی ناکام بنایا۔