عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

امریکی کانگریس کے ارکان کا صدر جوبائیڈن کو خط

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا ہے۔ اس خط میں امریکی ارکان کانگریس نے پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

انسانی حقوق کی صورتحال

خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہنگامی بنیاد پر وکالت کی جائے۔ جیو نیوز کے مطابق خط کے متن میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ یو این ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورپولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پاکستان میں انتخابات اور انسانی حقوق

خط کے متن کے مطابق پاکستان میں 2024 کے ناقص الیکشن کے بعد انسانی حقوق پامال کیے گئے۔ پاکستان کی اہم سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔ مختلف حربوں کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں خدشات سے متعلق رپورٹس کو حکومت نے شائع ہونے سے روکا، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلسل پابند سلاسل رکھنا تشویشناک ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ماضی کی کوششیں

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع شدہ خط پر 46 ارکان کانگریس کے دستخط موجود ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...