ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل
سیارہ: مریخ، تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں آپ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، جو بھی کام کریں گے رکاوٹیں سامنے آئیں گی۔ صدقہ دیں، نماز کی پابندی کریں اور 'یا حئی یا قیوم' کا ورد کریں۔ جو لوگ بیماری میں مبتلا رہے ہیں، انہیں اپنے حقوق العباد چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ توبہ کریں اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے 2 ایس 400 تباہ ہوئے، 2 مزید روس سے خرید رہے ہیں: بھارتی نائب آرمی چیف کا اعتراف
برج ثور
سیارہ: زہرہ، تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ صبر سے کام لیں اور غصہ نہ کریں۔ حکمت عملی اختیار کریں، کیونکہ مخالفین آپ کے کام میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ مالی حکمت عملی تبدیل کریں، انشا اللہ آپ کو فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی بھی موت تنہائی، خالی کمرے اور خاموشی میں نہ ہو، در فشاں سلیم کی دعا
برج جوزہ
سیارہ: عطارد، تاریخ: 21 مئی سے 20 جون
جو کام آپ کو آسان لگتے ہیں، وہ مشکل ہو سکتے ہیں۔ نماز پر توجہ دیں اور 'نصیر' یا 'ولی' کا ورد کریں۔ اپنے روزگار کے معاملات چیک کریں، غلطیوں پر توبہ کریں اور محنت کو فوقیت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف ”رافیل“ نہیں ”4گھنٹے“ میں اور بھی بہت کچھ ”فیل“ ہوا۔۔۔ ثبوت موجود ہیں۔۔۔ انتہا پسندوں اور بھارتی فوجی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی
برج سرطان
سیارہ: چاند، تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو انجانی بندش کا سامنا ہے۔ روحانی طور پر مضبوط رہیں اور باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ 'سورة بقرہ' کی تلاوت کریں اور صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد افراد گرفتار
برج اسد
سیارہ: شمس، تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست
انجان لوگوں سے دور رہیں۔ اپنا روزگار بہتر بنائیں، انشا اللہ آپ مالی مشکلات سے نکل آئیں گے۔ اگر آپ اپنے مقام کو تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں تو اللہ کا نام لیں اور کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد، تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر
خطرناک لوگوں سے دور رہیں۔ مخالفین مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ آپ کی دل کی مراد پوری ہونے کا وقت آگیا ہے۔ بیرون ملک سفر کا سوچ رہے ہیں تو تیاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: If Muslims Unite, They Can Overcome Their Enemies: Ayatollah Khamenei’s Friday Prayer Address
برج میزان
سیارہ: زہرہ، تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ آپ کو تنگ کر رہا ہے۔ بیماری کا آغاز کریں اور کھانے پینے کا خیال رکھیں۔ بندش میں رہنے والے افراد جلد آزاد ہو جائیں گے۔ ان کی شادی کا سلسلہ بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالب علم فرخ سجاد تارڑ کا کارنامہ، برطانوی یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
برج عقرب
سیارہ: مریخ، تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو اپنے دشمنوں کے خلاف احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ 'یا کریم' یا 'سلاَم' کی تسبیح کریں۔ یہ مدد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمسٹرڈیم میں فٹ بال میچ کے بعد اسرائیلی شائقین پر تشدد اور ٹیکسیاں چڑھانے کی کوشش، 62 افراد گرفتار
برج قوس
سیارہ: مشتری، تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی ایک روپے کا اعتبار نہ کریں۔ اپنی عزت اور مالی معاملات کی حفاظت کریں۔ اپنے حالات پر نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم ، پی ٹی آئی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟
برج جدی
سیارہ: زحل، تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ کی رضا پر راضی ہو جائیں اور اپنے معاملات کو اللہ کے حوالے کریں۔ اس ہفتے بہتری مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز کی دنیا میں کتنا پیسہ ہے؟ صحیفہ جبار خٹک کا انکشاف
برج دلو
سیارہ: زحل، تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ وقت مشتری کے زائچے میں آنے کی وجہ سے خوشیوں کا ہے۔ رشتہ طے ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
برج حوت
سیارہ: مشتری، تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اچھی خبر آ سکتی ہے جو مشکلات حل کرنے میں مددگار ہوگی۔ جو لوگ تبدیلی کی تلاش میں ہیں، وہ تیار رہیں۔ یہ ہفتہ شاندار ثابت ہو گا، انشا اللہ۔