ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے اس کو بھول جائیں اور اب نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں اور اپنوں سے بھی ایک فاصلہ رکھ کر چلیں گے تو بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مبینہ کرپشن اور بھرتیوں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سب رشتے مطلب کے ہیں اس وقت صرف ضرورت کے تحت ہی ملتے ہیں اور آپ ہیں کہ ان کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اب ہر قدم کو سوچ سمجھ کر ہی اٹھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بس کریں کب تک پرانے معاملات کو لے کر چلتے رہیں گے اب کچھ نیا کرنا ہے تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ہو سکے جو لوگ کسی کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟جانیے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں، آپ اکیلے رہ گئے ہیں۔ سب آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہے ہیں، ان دنوں دل برداشتہ محسوس کریں گے۔ بس خود کو ذکر الٰہی میں لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ہیلپ لائن خواتین کے لیے محفوظ سہارا ہے، حنا پرویز بٹ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی جگہ سے بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے، آپ کی ان شاءاللہ ایک ضرورت تو پوری ہو گی اور جو لوگ راستے میں رکاوٹیں لا رہے تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کس کو اپنا سمجھ رہے ہیں یا سب مطلب پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جو آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے، ابھی بھی سمجھ میں نہیں آئے گا تو پھر کب آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جب تک توبہ کر کے اپنے اللہ سے دعا کر کے اپنے معاملات سیدھے نہیں کرتے اس وقت تک صورتحال میں بہتری کا امکان کم ہے، آج بہرحال ضرورت پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد کا تاریخی ٹیسٹ میچ: جب عمران خان نے بھارتی شائقین کے پتھراؤ کے دوران فیلڈرز کو ہیلمٹ پہننے پر مجبور کیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مخالفین مسلسل سرگرم عمل ہیں اور آپ ان کو جانتے بھی ہیں۔ ان سے بچ کر چلنا بھی ہے مگر اس کے باوجود آپ ان کے اندر بار بار گھس جاتے ہیں، جو خود پر ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فکرمندی ہمارے معاشرے میں وبائی مرض کی حیثیت سے موجود ہے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان شاءاللہ جب اچھے دن گزر گئے ہیں تو یہ برے دن بھی گزر جائیں گے۔ اس وقت صورتحال زیادہ بہتر نہیں مگر صبر کرنے والوں کے لئے انعام تو میرے اللہ نے رکھا ہے، پھر پریشانی کیسی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دی پنجاب سکول نشتر ٹاؤن کیمپس میں ایکٹویٹی ویک اختتام پذیر
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
الٹی سیدھی باتیں مت سوچیں، آپ نے بلا وجہ کی ٹینشن لے کر اپنے آپ کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔ اس وقت تو عام معاملات میں بہتری ملنے کی اچھی خبریں آ رہی ہیں، پھر کیوں پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیدیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں وہ ایک مرتبہ استخارہ کر لیں تاکہ شک نکل جائے کہ کسی نے چھ کیا تو نہیں ہے اور پھر دعا کریں اور صدقہ بھی لازمی دیں، ضروری ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جو بھی کرنا چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے، تھوڑا سا انتظار کر لیں تو بہتر رہے گا۔ اس وقت روزگار میں توجہ دیکھ کر خود کو بڑی اچھی پوزیشن پر لا سکتے ہیں، ان شاءاللہ۔