بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم لاہور سےگرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ یہ اقدام یکم نومبر کو پاکستان کے انٹرنیشنل ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت عاصم بٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ کامی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات
متاثرہ کم سن بچی ملزم کے گھر ملازمہ کی بیٹی ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا، اور ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
اوکاڑہ پولیس کی کارروائی
دریں اثنا، اوکاڑہ میں جعلی پیر نے بچوں کے لیے تعویز لینے کے لیے آنے والی خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کردیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بچوں کی تعویذ کے لیے جعلی پیر کے پاس گئی تھی، جہاں ملزم نے خاتون کو خنجر کی نوک پر ریپ کا نشانہ بنایا۔