فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف
ایوشمان کھرانہ کا اعتراف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی ڈونر‘ کی کامیابی نے اُن کا دماغ خراب کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ پر تشدد، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
فلم کی کامیابی کا اثر
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ 2012 کی اپنی فلم ’وکی ڈونر‘ کی کامیابی سے وہ دماغی توازن کھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ فلم نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا اور مجھے اس سے کافی شہرت ملی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ
اہلیہ کا مثبت اثر
ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اہلیہ طاہرہ کشیاپ کو دیا اور کہا کہ زندگی کے ساتھی کا درست انتخاب کسی بھی شخص کی ذاتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شہرت اور توازن
ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شہرت ملی، جس نے وقتی طور پر مجھے متاثر کیا لیکن بعد میں، میں نے اس پر قابو پالیا۔ ایوشمان کھرانہ نے مزید کہا کہ ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ ضرورتوں کے درمیان توازن پیدا کرنا چاہئے، ابتدائی عمر میں شہرت ملنے کے باوجود میں نے خاندان اور اپنے پروفیشن میں توازن پیدا کیا۔