سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا
سراج الحق کا وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی
26ویں آئینی ترمیم پر تنقید
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام کے لیے نہیں، بلکہ حکمرانوں کے لیے ہے، جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ملکی حالات اور آل پارٹیز کانفرنس
"جنگ" کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں قانون کی عمل داری نہیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر وزیراعظم اور آرمی چیف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔