بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ
بھارت کی جدید ہائپرسونک میزائل کی کامیابی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر اعظم کو پتا ہے ہمیں اُن سے کیا درکار ہے، مائیک ہیسن
تجربے کی اہمیت
جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی سلمان جاوید کو سیاحت کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
میزائل کی خصوصیات
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
کامیاب تجربے کی تصدیق
ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں کہا کہ فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔








