آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

معیشت کی درست سمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے بھارتی اعتراض پر زبردست جواب دیدیا
آئی ایم ایف کی حیرت
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی۔ وزیر خزانہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطہ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان: مارکیٹ پر فضائی حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
بین الاقوامی بات چیت
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ امریکا میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکیہ اور برطانیہ کے وزرائے خزانہ کے ساتھ بھی مفصل گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور کی 4 شادیوں سے متعلق بیان پر شرمیلا فاروقی غصہ میں آ گئیں، شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا
ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ گفتگو
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں موڈیوز، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی، ان ملاقاتوں میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی موجود رہے۔
پاکستان کا اپنا پروگرام
ان کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں، پاکستان کا اپنا پروگرام ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ صرف مدد کررہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے اور ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔