مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی

مرغی کا گوشت سستا ہونے کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں :مریم نواز کا شہیدمریم مختیار کی نویں برسی پر پیغام
مرغی کی قیمتوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 490 روپے کلو ہو گیا، جبکہ گزشتہ روز گوشت کی قیمت 497 روپے کلو تھی۔ زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے اعلیٰ عدلیہ ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کیخلاف درخواست خارج کردی
انڈوں کی قیمت میں اضافہ
انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ملتان اور اسلام آباد میں قیمتیں
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 316 روپے کلو، پرچون ریٹ 330 روپے کلو جبکہ برائلر گوشت 475 روپے کلو ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 530 روپے کلو تھا۔