پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟صحیح وقت جانیے.

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا مقام
ہوبارٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا ، نئی قیمت سامنے آ گئی
میچ کی وقت اور سیریز کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میچ آج دن ایک بجے شروع ہو گا۔ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ پاکستان کی شکست کی وجہ بنی۔
رینکنگ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی
سابق کپتان بابر اعظم اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ محمد رضوان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔