الیکشن میں 50فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج ،درخواستگزار کو 20ہزار جرمانہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے الیکشن میں 50فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج کردی اور درخواستگزار کو 20ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مسئلے پر کنفیوزڈ ہیں ، کس سے مذاکرات کریں۔۔۔ ؟سہیل وڑائچ نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی

جسٹس کے سوالات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہوتا ہے، کس آئینی شق کے تحت الیکشن میں 50فیصد ووٹ لینا لازمی قرار دیا جائے؟ اگر ووٹرز ووٹ ڈالنے نہ جائیں تو کیا ہو سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

درخواست گزار کے اعتراضات

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پہلے بتایا جائے درخواستگزار کو کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے؟ آئین کی کن شقوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہماری زندگی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔ جسٹس امین الدین نے کہاکہ زندگی کا فیصلہ تو پارلیمنٹ نہیں کرتی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ تمام لوگوں کو ووٹ کا حق ہے، پولنگ کے دن لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں، ووٹ ڈالنے نہیں جاتے۔ اگر ووٹرز ووٹ نہیں ڈالیں تو یہ ان کی کمزوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاندان اس وقت نشوونما پاتا ہے جب افراد خانہ مل جل کر رہتے ہیں،بچے کو شاباش دینے کے بجائے اپنی مرضی کا موقع مہیا کیا جائے

عدالت کی تنقید

جسٹس مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فروری 2024 کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا؟ درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ پھر آئین کی توہین کر رہے ہیں۔ آئینی بنچ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جرمانے پر ردِعمل

درخواست گزار نے کہا کہ جرمانہ کم از کم 100ارب تو کریں تاکہ ملک کا قرضہ کم ہو۔ جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ 100ارب کا جرمانہ دینے کی آپ کی حیثیت نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...