حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا
حج سکیم 2025 کی درخواستیں
لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے شروع ہو گی جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کی پیشگوئی: گرج چمک کا ساتھ
قرعہ اندازی کی تاریخ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ریگولر سکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی
سپانسر شپ سکیم کی تفصیلات
سپانسر شپ سکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کے لیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ سکیم کے ذریعے کسی نامزد بینک میں 4225 ڈالرز بھجوائیں گے۔
پیکیجز کی مدت
ترجمان کے مطابق لانگ پیکیج 38 سے 42 دن جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کا ہوگا۔