بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی

عمران خان کی اہلیہ کا کارکنان کو پیغام
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24 نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب ہوگا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ بشریٰ بی بی نے اجلاس میں خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو آئین، قانون، اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان
احتجاج کی تیاری
انہوں نے ہدایت کی کہ ہر رکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی کو قافلے کی صورت میں پشاور سے نکلتے اور اسلام آباد پہنچنے کی ویڈیو بنانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ناول نگار محمد عاصم بٹ کا نیا ناول ‘پانی پہ لکھی کہانی’ شائع ہو گیا
کارکنوں کی ویڈیو بنانے کی ہدایت
بشریٰ بی بی نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں بیٹھے کارکنوں کی ویڈیو بھی بنانی ہے۔
غیر موجودگی کا نتیجہ
انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو پیغام دیا کہ 24 نومبر کو جو رکن اسمبلی اور عہدیدار غائب ہوا، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔