(ن) لیگ کے اعلیٰ رہنما علاج اور چیک اپ کیلئے بیرون ملک کیوں جاتے ہیں؟ انصار عباسی نے کئی سوالات اٹھا دیئے
اسلام آباد میں صحت کے مسائل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صحت کے شعبے میں کھربوں خرچ کرنے کے باوجود (ن) لیگ کے اعلیٰ رہنما علاج اور چیک اپ کے لئے بیرون ملک کیوں جاتے ہیں؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کئی سوالات اٹھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ
سرخ شعر: علاج کے لئے بیرون ملک کے سفر کا سوال
"جنگ" میں شائع ہونیوالے بلاگ بعنوان "میں نے جو کالم روکا!" میں انصار عباسی نے لکھا کہ سب کی صحت کیلئے دعا کرنی چاہیے اور ہر ایک کو بہتر سے بہتر علاج کرانے کا حق بھی حاصل ہے۔ لیکن یہاں ایک سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ جس (ن) لیگ نے پاکستان اور پنجاب میں کئی بار حکومت کی، بڑے بڑے پروجیکٹس مکمل کرنے کے دعوے کیے، علاج معالجے اور صحت کے شعبے میں کھربوں خرچ بھی کیے اور یہ بھی کہا کہ بہترین ہسپتال بنائے، اُس سیاسی جماعت کے اعلیٰ ترین رہنما اپنے علاج اور چیک اپ کیلئے بیرون ملک کیوں جاتے ہیں؟ کیا اُن کو اپنے علاج کیلئے پاکستان کے کسی ہسپتال اور یہاں کے ڈاکٹروں پر اعتبار نہیں؟
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ضرورت ؟
سیاسی دعوے اور زمینی حقیقت
بار بار حکومتوں میں رہنے کے باوجود ایسے ہسپتال کیوں نہیں بنائے گئے کہ پاکستان کی اشرافیہ اور شریف فیملی کے افراد اپنے ملک میں اپنا علاج کروائیں؟ یا تو یہ دعوے کرنا چھوڑ دیں کہ آپ نے پاکستان یا پنجاب میں صحت کے شعبہ میں بہت اچھا کام کیا۔ میرا تعلق مری سے ہے جو پنجاب میں آتا ہے۔ مری میں علاج معالجہ کی حالت اتنی خراب ہے کہ جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔ بڑی تعداد میں مریض مری سے راولپنڈی اسلام آباد علاج کیلئے آتے آتے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ یہاں تو راولپنڈی اور اسلام آباد کے اکثر سرکاری ہسپتالوں کا حال دیکھ کر بھی افسوس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی
سیاستدانوں کا عزم
بلاگ میں انصار عباسی نے مزید لکھا کہ ہمارے سیاستدان، ہمارے حکمران اگر واقعی پاکستان میں صحت کے شعبہ کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو پہلے فیصلہ کر لیں کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کے افراد کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے۔ اگر بار بار اقتدار میں آنے کے باوجود کوئی ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جا سکا جہاں حکمران اپنا اور اپنے خاندان کے افراد کا علاج کروا سکیں تو پھر اتنے بڑے بڑے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، رکشہ ڈرائیور قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا
ماضی کے وعدے اور مستقبل کی امیدیں
بلاگ کے آخر میں انصار عباسی نے لکھا کہ سال 2015 میں نواز شریف، جب وہ وزیراعظم تھے، نے اعلان کیا کہ وہ مری میں ایک بہترین ہسپتال بنائیں گے۔ اس سلسلے میں سرکاری فائلیں بھی چل پڑیں لیکن معاملہ فائلوں سے آگے نہ بڑھ سکا اور آج بھی تقریباً 10 سال گزرنے کے باوجود معاملات وعدوں اور اعلانوں سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ اب پھر اعلانات کیے جا رہے ہیں لیکن جو پہلے کہا گیا تھا اور جو وعدے پہلے کیے گئے تھے اُن کے برعکس ایک ایسے پرانے ہسپتال پر توجہ مرکوز ہے جو مری کے رہنے والوں کی اکثریت کی پہنچ سے ہی دور ہے۔
دیگر سیاسی جماعتوں کی فعالیت
مری جس کو شریف خاندان بہت پسند کرتا ہے، اُس کی اگر یہ حالت ہے تو پھر باقی پنجاب کے علاقوں کا کیا حال ہو گا، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی بھی پاکستان کے بہترین ہسپتال کراچی اور سندھ میں بنانے کے دعوے کرتے ہیں لیکن کیا یہ حقیقت نہیں کہ آصف علی زرداری صاحب اپنے علاج معالجہ اور چیک اپ کیلئے اکثر دبئی ہی جاتے ہیں؟