کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے 10 ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ
کراچی میں رانا ثناء اللہ کی گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی، پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لئے نقصان کا باعث بنے گی۔ یہ بالکل فلاپ شو ہوگا۔ کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے 10 ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟
یہ بھی پڑھیں: کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، محمد رضوان کی میڈیا سے گفتگو
نیا پاکستان میں پروگرام کی تفصیلات
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور اور عاطف خان ایک دوسرے کیخلاف کھل کر سامنے آگئے
پی ٹی آئی کا احتجاج اور اس کے اثرات
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بالکل کوئی چیلنج نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی بے وقت کال دی ہے۔ پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لئے نقصان کا باعث بنے گی۔ یہ بالکل فلاپ شو ہوگا۔ کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے 10 ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ ایک حلقے سے 10 ہزار بندے لانے کے لئے کم از کم 200 سے 250 بسیں چاہئیں۔ کون اس طرح سے ان کا جلوس اسلام آباد پر چڑھائی کے لئے گزرنے دے گا؟
حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ہم آہنگی
انہوں نے کہا کہ جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے گئے ہیں، وہ میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں۔ سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی۔ اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے اور جو معاشی بدحالی ہے، اس پر اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تو اس میں برائی کیا ہے؟ اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہ ہوں تو جو بہتری ہوتی نظر آرہی ہے، یہ نہ ہو سکے اور ملک معاشی بحران سے باہر نہ نکل سکے۔