پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ

غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی۔ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے امیگریشن ویزے کی محدودیت پر پاکستانیوں کی تشویش: ‘میں بہت پُرامید تھا، لیکن اب میں نہیں جانتا کہ کیا کروں’

وی پی این بندش کے حوالے سے ٹرائل

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

سیکیورٹی خطرات

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اور قابل اعتراض مواد تک رسائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...