سموگ کی صورتحال بہتر؛ لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ

تحصیلوں کے حالات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ دوسروں کے بغیر کچھ بھی نہیں، وہ رویہ اپنائیں جس میں اپنے آپ پر اعتماد، یقین، بھروسے اور صلاحیت کے استعمال میں مہارت کا اظہار ہو۔

سموگ کی صورتحال

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم لاہور اور ملتان میں سکول ابھی نہیں کھلیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

احتیاطی تدابیر

ادھر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ سکول پونے 9 سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے۔ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا رش نہ ہو۔ سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ذمے دار ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...