پنجاب کو سیاحتی ہب بنارہے ہیں ، انویسٹرز کو ویلکم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سپین کی سینیٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

ملاقات کی تفصیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپین کی سینیٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے سپین کی سینیٹ کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، اور سیاحت کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کی مضبوط گرفت کی وجہ سے افغانستان سے سمگلنگ صفر ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف
معاشی تعاون اور دیگر موضوعات
اس موقع پر معاشی تعاون، کلائمیٹ چینج، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، اور ماحولیاتی آلودگی پر اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
فلڈ نقصانات پر افسوس
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپین کے شہر ویلنسیا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور تعاون کی پیش کش کی۔ انہوں نے سپین کی جانب سے پاکستان میں فلڈ رسپانس پلان کے تحت ریلیف پیکج کو سراہا۔ ملاقات کے دوران ہسپانیہ کے شہر قرطبہ میں علامہ اقبال سے منسوب سٹریٹ کا بھی ذکر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پاسٹر نے اپنے گھر پر پارٹی کے دوران 2 نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
تجارتی تعلقات کی اہمیت
وزیر اعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپین یورپی یونین میں پاکستان کا دوسرا بڑا ایکسپورٹ پارٹنر ہے، باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے سپین کی حمایت کو دل سے سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع
مستقبل کے امکانات
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے ارلی وارننگ سسٹم اور ریسکیو سروسز پر مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور پارلیمانی ڈپلومیسی کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پنجاب کو سیاحتی ہب بنانے کے لئے سپین کے انویسٹرز کو ویلکم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ساری عمر ابا جی کو تنخواہ امی جی کے ہاتھ میں دیتے دیکھا اپنی ضرورت کیلئے بھی انہی سے پیسے لیا کرتے، سوچ رکھا تھا شادی کے بعد میں بھی ایسا ہی کروں گا۔
خصوصی پیکیجز اور خواتین کے حقوق
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی پیکیج مرتب کیا جا رہا ہے اور وویمن ایمپاورمنٹ پر خصوصی فوکس کر رہے ہیں۔ خواتین ارکان اسمبلی کی تعداد پہلے سے بڑھ چکی ہے۔
وفد کی تعریف
سپین کے پارلیمانی وفد نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر خاتون کا ہونا نہایت خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز خوش اسلوبی سے صوبے کے معاملات کو سرانجام دے رہی ہیں۔