معروف ٹی وی اداکار راشد محمود کی محتسب پنجاب سے ملاقات،خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا

راشد محمود کا دورہ دفتر محتسب پنجاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی اداکار راشد محمود نے آج دفتر محتسب پنجاب کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 4 جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک
ملاقات اور عوامی مشکلات
اداکار نے محتسب پنجاب سے ملاقات کی اور سرکاری دفاتر سے متعلق عوامی مشکلات کے حل میں دفتر محتسب پنجاب کے فعال کردار کو سراہا۔ راشد محمود نے عوامی تکالیف کے ازالہ میں دفتر محتسب پنجاب کے کردار پر اپنا خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دادا بے لوث زمانے کے شہسوار تھے، ہر دکاندار سے حال دریافت کرتے، بیوہ بہنوں اور غریب رشتہ داروں کے بچوں کو پڑھایا، نوکریاں بھی دلوائیں
عوام کو رہنمائی
انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ سرکاری دفاتر اور عمال سے متعلق مسائل و تکالیف کے حل اور مفت و فوری ریلیف کے حصول کے لیے دفتر محتسب پنجاب کے ضلعی نیٹ ورک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ دفتر محتسب پنجاب ہیلپ لائن 1050 کے ذریعے لوگوں کو مؤثر انداز میں گائیڈ کر رہا ہے۔
سویینئر پیش کیا گیا
اس موقع پر سیکرٹری دفتر محتسب پنجاب قیصر سلیم نے اداکار راشد محمود کو سوینئر پیش کیا۔