برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

حسن نواز کی کمپنی کا دیوالیہ پن

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 172 سے ہوا تھا، پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدےکا حلف اٹھالیا

نیشنلائزیشن اور شریف خاندان

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کی نیشنلائزیشن میں شریف خاندان بھی شامل تھا۔ اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، ظلم کی انتہا کی گئی، ذاتی گھروں پر قبضہ اور فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔ اس کے بعد ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور میں یہ ظلم دہرایا، جس کے نتیجے میں شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ممالک کے سفرا نے صدر مملکت کو اسناد سفارت پیش کر دیں

شریف خاندان کے کاروباری چیلنجز

ترجمان نے مزید کہا کہ شریف خاندان کو سزا دینے کے لیے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے۔ شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ نئی بات نہیں۔

ملک و قوم کی خاطر قربانیاں

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے۔ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا، اور برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...