سموگ کا تدارک، لاہور ہائیکورٹ کی موٹر سائیکلوں سے متعلق بڑی ہدایت
پنجاب حکومت کو نئی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلیں بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر اس چیز کے خلاف ہوں جو وفاق کو کمزور کرے، اتفاق رائے کے بغیر 18ویں ترمیم میں تبدیلی نہیں ہوگی، وزیراعظم
سموگ تدارک کیس کی سماعت
سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ گولیاں چلائیں، ڈنڈے برسائیں، پانی چلائیں، ہم اپنے حق کیلئے بیٹھے ہیں، عمران خان کی قید تنہائی ہمیں قبول نہیں، علیمہ خان
موٹر سائیکلوں کی نگرانی
انہوں نے کہا کہ لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر سموگ پالیسی پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے تو اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔








