پی سی بی نے محمد یوسف کو بڑی خوشخبری سنانے کا فیصلہ کرلیا
محمد یوسف کا استعفیٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور نہیں کیا بلکہ انہیں چند روز میں نئی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ بھارتی کرکٹر مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجا کرتے تھے ، جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کا انکشاف
استعفیٰ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا۔ تاہم اب محمد یوسف کو نئی ذمہ داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمہ داری کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ
استعفیٰ کی وجوہات
واضح رہے کہ چند روز قبل محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز ہے اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطرناک ہے، سفارت کاری امن کا واحد راستہ ہے ، دفتر خارجہ
محمد یوسف کا نیک خواہشات کا اظہار
محمد یوسف نے کہا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد رکھتے ہیں اور قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
محمد یوسف کی شاندار کارکردگی
محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔








