سپریم کورٹ آئینی بنچ نے اعلیٰ عدلیہ ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کیخلاف درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کے خلاف دائر کردہ درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے ہائپرسونک میزائل کی خاص بات جو اینٹی میزائل سسٹمز کو چکمہ دے سکتی ہے
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ایک 7 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ آئینی بنچ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے۔
درخواست خارج ہونے کی وجوہات
عدالت نے درخواست گزار اختر نقوی کی عدم پیروی کی بناء پر درخواست کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔