سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن کی اہم تفصیلات شیئر کر دیں

لاہور میں سموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ گزشتہ 4 دن کے دوران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور کشمیر پر بات ہوگی: وزیر دفاع
بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی مسماری
سینئر صوبائی وزیر نے اہم تفصیلات شیئر کیں جن کے مطابق 15 نومبر کو 17 جبکہ 16 اور 17 نومبر کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید 17 بھٹے گرائے گئے۔ خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا، جھنگ، لیہ، بہاولنگر اور پاک پتن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا۔ سب سے زیادہ، 14 بھٹے ملتان، اور 8 بھٹے لیہ میں گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس ؛26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے دلچسپ ریمارکس
صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی
15 نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کیے گئے۔ 16 اور 17 نومبر کو 16 صنعتی یونٹس گرائے گئے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور میں کارروائیاں کی گئیں۔ آلودگی پھیلانے پر 51 صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا گیا، فیروز والا میں سٹیل مل بھی سیل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اجلاس کی تفصیلات
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاہور میں آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی، 30 سیل، 5 صنعتی یونٹس گرائے گئے جبکہ 4 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے والے یونٹس پر بھی چھاپے مارے گئے۔ لاہور کے اینٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔
عوام کی حفاظت کا عزم
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ای پی اے، ایڈمنسٹریشن، پولیس، ڈی سی، اور کمشنر کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ عوام انتظامیہ، اداروں کے ہر افسر اور عملے کا ہر رُکن کو خراج تحسین پیش کریں۔ پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی، سب مل کر کوشش کریں گے تو سموگ سے نجات ہوگی۔