بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا، راغب نعیمی کی وضاحت
وی پی این کے حوالے سے وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر وضاحت دی ہے کہ اُس بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا۔
یہ بھی پڑھیں: وائس چیئرپرسن، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو واشنگٹن روانہ، گلوبل فورم آن کولیشنز فار ریفارمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
اسلامی نظریاتی کونسل کا موقف
چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ وی پی این بند کرنے کا کہا گیا تھا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی وی پی اینز کو بند بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ
سوشل میڈیا کے بارے میں اجلاس
بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آج ہمارا اجلاس ہوا۔ علامہ راغب نعیمی نے بتایا کہ سوشل میڈیا خیالات اور اظہار رائے کا مؤثر ذریعہ ہے، سوشل میڈیا کو توہین مذہب، توہین رسالت، توہین صحابہ و اہلبیت، فرقہ واریت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: رشید ملک/نعمان اور فرانس/طفیل 60+ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
سوشل میڈیا کے استعمال کے قواعد
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو انتہا پسندی، دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ان قواعد کا خیال نہیں رکھا جاتا تو پھر سوشل میڈیا کا استعمال غیر شرعی ہو گا۔
ٹائپنگ کی غلطی کا اعتراف
علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ وی پی این کو کسی نے غیر شرعی یا ناجائز نہیں کہا، ہمارے جاری کردہ بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، ہمارے جاری بیان میں "نہ" لکھنے سے غلط فہمی ہوئی۔








