توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظوری کے بعد کیااب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان ہے؟

عمران خان کی ضمانت کی صورتحال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی نیوز چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظوری کے بعد بھی رہائی کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024ء شروع ہوگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت کی منظوری کے بعد بھی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ان کی رہائی کا امکان نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں مقدمات کا حال

بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی میں 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت ہوئی ہے، اس کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...