عمران خان کو رہا کروا کر ہی دم لیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عزم کا اظہار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں دماغی صلاحیت میں کمی کا انکشاف
تحریک انصاف کا نعرہ
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کبھی نہیں، ہم نہیں تو کون” ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔ مذاکرات عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹڈاپ میگا کرپشن: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری
قوم کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔ ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔
تحریک انصاف کا نظریہ
مزید بولے کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔