وزیر اعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات

وزیراعظم سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی
پارلیمانی گروپ کی کارکردگی
وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمانی گروپ کو ایوان کی دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
قوم کی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان بالا کو قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔