خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، شیر افضل مروت

شیرافضل مروت کا بیان
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کارکردگی دیکھی جاتی تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا۔
یہ بھی پڑھیں: شریعت کورٹ تعیناتی کا ججز کے تبادلے سے کیا تعلق؟ جسٹس محمد علی مظہر کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار
پارٹی کی کارکردگی پر تبصرہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کے پی کے عوام نے تین بار پارٹی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا۔ اگر کارکردگی دیکھی جاتی تو پارٹی کو ووٹ نہ ملتا۔ پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
غلط فیصلوں پر تنقید
انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اپنی زبان پر کنٹرول نہ ہونے کی بیماری کی وجہ سے پارٹی کے اندر بھی مار پڑتی ہے۔
کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت
شیر افصل خان مروت نے بانڈیاں نمل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔