طلباء کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر،میٹرک ، ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز اور 2ہزار اقلیتی طلباءکیلیے بھی خوشخبری
وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی انیشیٹو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلباء کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پنجاب کے طلباء کو جدید ترین کور آئی سیون، 13 جنریشن لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے 2 ہزار اقلیتی طلباء کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تفصیلات
طلباء کو گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں کے 20 ہزار، کالجز کے 14 ہزار، ٹیکنیکل و ایگریکلچر کے 4 ہزار، میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے 2 ہزار طلباء کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32 فیصد جنوبی پنجاب کے طلباء شامل ہوں گے۔ طلباء کو وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30 دن میں 5 ہزار اور 20 فروری تک 35 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 30 ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کو سکالرشپ بھی دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ہونہار سکالرشپ پروگرام
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت 18 ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔ چار سے پانچ سال تک طلباء کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالرشپ کے تحت ادا کی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہونہار سکالرشپ کیلئے 68,329 درخواستیں موصول ہوئیں اور 34,290 درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی۔ پنجاب کے پبلک سیکٹری یونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ کی گئی ہے۔ 18 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی، 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا پروسیس جاری ہے اور ایک یونیورسٹی کی اسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی۔
پروگرام کی شفافیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔