سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا
عمران خان کی گرفتاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی معاونت کی جائیگی: مریم نواز
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ضمانت
ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ 2 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
تھانہ نیوٹاؤن میں عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔