ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
ایک واضح پیغام موصول ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ کو مستقبل کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو جائے گی۔ آج جس بھی طرف سے کوئی آفر آئے، اس کو قبول کر لیں۔ اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی، چینی، خشک دودھ، گھی، آٹا سستا، ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس مہنگے
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
پراپرٹی وغیرہ کے امور میں کچھ بہتری کی امید ہے اور جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کے انتظار میں تھے وہ بھی کچھ نہ کچھ حاصل کر سکیں گے۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی اہم خبریں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
ایک باہر کا شخص آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس کو خود سے دور رکھیں ورنہ یہ آپ کے لیے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت بھی آپ کو بڑا کچھ دے سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کو صومالیہ کے وزیر خارجہ کا فون، سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست کردی
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش محسوس کر رہے ہیں وہ خود کو آزاد سمجھیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ بڑے سکون سے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع کر دی
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
آج کا دن اچھا ہے، کافی دنوں کے بعد آپ کے لیے بہتری کی خبر لا رہا ہے۔ ممکن ہے کہ جس خبر کے انتظار میں آپ کافی دنوں سے بیٹھے ہیں، اس کی اطلاع آج ہی آ جائے، وہ بھی آپ کے حق میں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹوکونسل کی 50 دن میںریکارڈ کامیابی، سب کو حیران کردیا
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔ پچھلے دنوں بڑا سخت وقت گزارا ہے اور اب اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی خبر مل سکتی ہے اور کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے پوڈکاسٹر علی قاسم نے ٹیمو کے ذریعے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلا دیا
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
انشاءاللہ آج خوبصورت دن ثابت ہوگا۔ آپ جس بھی معاملات کی زد میں آئے ہوئے تھے، اس سے نجات ملے گی اور غیر متوقع مقام سے کچھ رقم بھی آج ہی مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آج اچھا دن ہے۔ مستقبل کی پلاننگ ہوگی اور کچھ اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔ آج کچھ رقم ملنے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی آپ کے حق میں دن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آج کل آپ کچھ جذباتی ہو رہے ہیں۔ کوئی بات دل پر اثر کر گئی ہے مگر آپ کو صبر کرنا ہے۔ معاف کر دینے اور معافی مانگنے میں کوئی ہرج نہیں، اس سے عزت بڑھے گی۔ آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب ہو گئی
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
تبدیلی والا ستارہ بڑی شدت کے ساتھ زائچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس وقت خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ یہ تبدیلی ہر سطح پر آپ کو مل سکتی ہے۔ عمل شروع ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی ایرانی وفد سے ملاقات
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کو کسی جانب سے کوئی خطرہ ہے اور وہ اندر کا آدمی ہو سکتا ہے۔ آج کام پر توجہ دیں اور سرشام اپنے گھر آکر وقت گزارنے کی کوشش کریں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
صورتحال بدستور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی کے امکانات ہیں۔ کچھ پیسے بھی ہاتھ آئیں گے۔








