پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائرایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائرایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجز میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہائرایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میوبرادری کی شادی، 50 ہزار لوگوں کو کھانا کھلایا گیا، 5 دن مہندیاں ہوئیں، 10 دن شادی چلی، موبائل، سوٹ اور بہت کچھ لٹایا گیا
کالج ٹیچر انٹرنز کی تنخواہ اور مدت
سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹرفرخ نوید نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ کالج ٹیچر انٹرنز کو 8 ماہ کے لئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کالج ٹیچر انٹرنز 31 مارچ تک سرکاری کالجز میں اکیڈمیک سیشن مکمل ہونے تک تدریسی خدمات سرانجام دیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پر ہائرایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی۔
ای ٹرانسفر پالیسی کی کامیابی
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے 962 اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ کالج کے ٹیچرز کو گھر بیٹھے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آرڈر مل گئے۔ سرکاری کالجز کے پرنسپل اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی شفافیت کے معیار پر کی جائے گی۔