فیک نیوز شائع کرنے پر اخبار کو لیگل نوٹس جاری
قانونی نوٹس کا اجراء
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے فیک نیوز شائع کرنے پر ڈان اخبار کو لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان اخبار غیر مشروط معافی مانگے اور تسلیم کرے کہ شائع کی گئی تمام معلومات جھوٹی، گمراہ کن اور بے بنیاد تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
معافی کی شرائط
نوٹس کے مطابق ڈان اخبار اپنی گزشتہ اور جھوٹی خبر جتنا نمایاں معافی بھی شائع کرے اور یہ تسلیم کرے کہ رپورٹ کی گئی معلومات جھوٹی، گمراہ کن اور بے بنیاد تھیں۔ نوٹس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان ضمانت دے کہ وہ آئندہ پنجاب حکومت کے خلاف اس طرح کا جھوٹا مواد بغیر تصدیق کے شائع نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدےکا حلف اٹھالیا
سیکرٹری اطلاعات کا بیان
اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ اگر ڈان اخبار ان مطالبات پر عمل نہیں کرتا اور یہ نوٹس وصول کرنے کے 7 دن کے اندر اس کا جواب نہیں دیتا تو ہمارے پاس ان کے خلاف defamation جیسے مقدمات شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ان مقدمات میں فوجداری کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
قانونی حقوق اور شکایات
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پاکستان کے قوانین کے تحت مناسب قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کا پورا حق محفوظ رکھتی ہے۔ پنجاب حکومت پاکستان پریس کونسل میں شکایت درج کرانے اور اپنی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کے عوض خاطر خواہ ہرجانہ طلب کرنے کا بھی حق رکھتی ہے۔