تحریک انصاف کے احتجاج کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل احتجاج کی کالز کے بعد اب 24 نومبر کے احتجاج کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کیریئر کے آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر تنقید
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں اور انہیں دوبارہ اس کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔
تحریک انصاف کا 24 نومبر کا احتجاج
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں حتمی احتجاج کی کال دی ہے، جس کی کامیابی کے لیے بشریٰ بی بی بھی متحرک ہیں اور انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ پارٹی عہدیداروں کو بھی اہم ہدایات دی ہیں۔