بھارتی ٹائیکون گوتم اڈانی پر امریکہ میں فرد جرم عائد

گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹائیکون گوتم اڈانی پر نیویارک کی عدالت نے مبینہ فراڈ سکیم میں فرد جرم عائد کردی۔ گوتم اڈانی، ساگر اڈانی سمیت پانچ دیگر افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا
رشوت اور گمراہی کے الزامات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق گوتم اڈانی پر حکومت سے معاہدے کیلئے سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا الزام ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق گوتم اڈانی پر امریکی سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ، ترجمان شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان سامنے آ گیا
مجرمانہ الزامات کا سامنا
نیو یارک میں دائر کیے گئے مجرمانہ الزامات 62 سالہ گوتم اڈانی کے لیے تازہ ترین دھچکا ہیں۔ استغاثہ نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے بھارتی بزنس مین پر الزام عائد کیا ہے کہ گوتم اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے اپنی قابل تجدید توانائی کمپنی کے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے بھارتی حکام کو ادائیگیوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس سے 20 سال میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اپنے والدین کو قتل کرکے 4 سال تک لاشوں کے ساتھ رہتی رہی، دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں۔
امریکہ میں سرگرمیاں
ان کا یہ گروپ 2023 سے امریکا میں سرگرم ہے، جب ایک ہائی پروفائل کمپنی نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اس پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا۔
گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت
واضح رہے گوتم اڈانی بھارت کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، جن کی کاروباری سلطنت بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے لے کر قابل تجدید توانائی تک پھیلی ہوئی ہے۔