جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

انسداد دہشتگردی عدالت کی کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ کا ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو سرکاری خرچ پر واپس لانے کا حکم
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ تھانہ آئی 9 کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
دیگر ملزمان کی صورتحال
انسداد دہشتگردی عدالت نے غیرحاضری پر فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کے مچلکے منسوخ کر دیئے۔ فیصل جاوید اور واثق قیوم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں۔