فیصل واوڈا نے عمران خان کے مستقبل کے بارے پریشان کن پیشگوئی کر دی
اسلام آباد میں اہم بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائی کے بجائے بانی پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: تحریک انصاف کی احتجاجی کال، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
بنیادی مشکل کا ذکر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی امید نہ رکھے بلکہ رہائی کے بجائے ان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملنے جانے والے کمپرومائزڈ ہیں، بس پرفارمنس دے رہے ہیں، اگر پرفارمنس پوری نہ ہوئی تو وہ جیل جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا
آرمی چیف کے بیان پر تبصرہ
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف نے معنی خیز بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور تشدد کا فرق جانتا ہوں۔ آرمی چیف کی یہ بات پنچ لائن ہے۔
جیلوں کی موجودہ صورتحال
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جیلیں علی امین گنڈاپور کی مرضی سے کھل رہی ہیں، وہ آجارہے ہیں۔