آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق آئینی بنچ میں مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست خارج ہونے کی وجوہات
آئینی بنچ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف یہ درخواست دائر کی تھی۔